Aviation News PIA

PIA CEO seeks support from US council general to start direct flights to USA

CEO PIA, Air Marshal Arshad Malik presenting a souvenir to  Consulate General of United States of America Ms. JoAnne Wagner on her visit to PIA head office.
Arshad Malik requested US diplomatic team for facilitating PIA for having direct flights to US cities including New York, Chicago and Houston etc.

Consul General of the United States of America in Karachi Ms JoAnne Wagner visited PIA head office on Wednesday. She was accompanied by senior officials of diplomatic corps of US Consulate. She held talks with PIA team led by CEO Air Marshal Arshad Malik.

Arshad Malik requested US diplomatic team for facilitating PIA for having direct flights to US cities including New York, Chicago and Houston etc. PIA CEO made the point that flying to the US via any transit stop makes the flight economically unviable.

He also briefed the delegation about PIA’s plan to expand its fleet by the acquiring new aircraft. He apprised the US delegation about getting certification and approvals from IOSA (IATA Operational Safety Audit) and other agencies. He said that with opening of New Islamabad International Airport the security concerns have been tackled at all levels. Resumption of British Airways and other western carriers is proof of it. Responding to a question Arshad Malik said that in the forthcoming National Aviation Policy he expects level playing field for all stakeholders.

Ms Wagnor assured PIA to help in facilitating by contacting the relevant US departments in resolving PIA issues including having direct access to US mainland.

امریکن قونصل جنرل کراچی محترمہ جوین ویگنر نے آج پی آئی اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ سفارت خانے کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انہوں نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک اورپی آئی اے ٹیم سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ارشد ملک نے امریکن سفارتکاروں سے پی آئی اے کی نیویارک ، شکاگو اور ہیوسٹن براہ راست پروازوں کی اجازت کے حصول کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے روانہ ہونے والی پروازیں اگر کسی اور ملک کے ذریعے آپریٹ کی جائیں تو یہ پروازیں ائر لائن کے لئے منافع بخش نہیں رہتیں۔ انہوں نے امریکی وفد کو پی آئی اے کے لئے نئے طیاروں کی خریداری کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ارشد ملک نے کہا کہ حال ہی میں ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میں غیر معمولی بہتری آئی ہے جس پر دیگر ممالک اور بالخصوص غیر ملکی سیکورٹی ایجنسی جن میں یورپ اور کینیڈا شامل ہیں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے حال ہی میں ایاٹا آپریشن سیفٹی آڈٹ میں کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ اسلام آباد کے نئے ائر پورٹ کے افتتاح سے سیکورٹی کے معاملات کو حل کر لیا گیا ہے اور برٹش ائر ویز اور دوسری ائر لائن کی پروازوں کا آغاز اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئی ایوی ایشن پالیسی میں تمام ائر لائنوں کو برابری کی سطح پر مواقع حاصل ہوں گے۔
امریکن قونصل جنرل محترمہ ویگنر نے کہا کہ وہ پی آئی اے کو براہ راست پروازوں کی اجازت کے لئے متعلقہ شعبہ سے رابطوں میں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا وہ دونوں ملکوں کے درمیان مزید بہتر تعلقات کی خواہاں ہیں خاص طور پر کاروبار ی شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینا ان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں اس شعبہ میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے پی آئی اے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ائر لائن کی کارکردگی کے بارے میں سوالات کئے۔ انہوں نے پی آئی اے انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پی آئی اے کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں ائیر مارشل ارشد ملک نے امریکی قونصل جنرل جو این ویگنر کو پی آئی اے کا سوینیئر پیش کیا۔

Comments

About the author

pkaviation

Add Comment

Click here to post a comment

three × five =

26 − 18 =

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.