PIA has achieved the capability to overhaul Boeing 777 APUs (Auxiliary Power Unit). Sardar Mehtab Ahmed Khan, Advisor to Prime Minister on Aviation inaugurated the facility at PIA Engineering. Sardar Mehtab said this achievement will save PIA millions of dollars which used to be spent earlier while getting it overhauled from abroad. PIA’s President and CEO Musharraf Rasool Cyan was also present at the occasion with CCO PIA Bilal Munir Sheikh. Sardar Mehtab congratulated Engineering Department for achieving this milestone after landing gear overhaul.
He said besides PIA ‘s own needs the facility will also be available for other airlines thus an opportunity to earn more revenues. Earlier he inaugurated the APU Overhaul facility and distributed certificates among engineers and technicians who were attached with project.
Urdu press release
پی آئی اے نے بوئنگ 777 طیاروں کے پاور یونٹ کی اوورہالنگ اپنی انجینئرنگ صلاحیتیوں اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے مکمل کر لی جو کہ اس شعبے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ پی آئی اے کی کار کردگی میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اس کی تنظیم نو اور بحالی ایک حقیقت کا روپ دھار رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان پی آئی اے انجینئرنگ میں اس کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کی بچت ہو گی جو کہ اس پہلے ان پاور یونٹس کو بیرون ملک بجھوا کر ان کی مرمت پر خرچ کئے جاتے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر پی آئی اے انجینئرنگ کی سہولیات میں بتدریج اضافے پر اپنے اطمینان کا ا ظہار کیا ۔ سردار مہتاب نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں پی آئی اے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کا سہرا ائر لائن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔ سردار مہتاب نے پی آئی اے انجینئر نگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لینڈنگ گیئر اووہال کی سہولت کے بعد یہ دوسری سہولت ہے جو کہ پی آئی اے کے اپنے ماہرین اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے کر رہے ہیں۔ یہ سہولت پی آئی اے کے اپنے طیاروں کے علاوہ دوسری ایئر لائنوں کے لئے بھی ہے جس سے خاطر خواہ ریونیو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اس پروجیکٹ سے منسلک انجینئرز اور ٹیکنیشنز میں اعلیٰ کار کردگی کے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا شعبہ انجینئرنگ کی قابل قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ قومی ایئر لائن کی موجودہ مشکل صورتحال کے باوجودپُرا مید ہیں کہ ہم ان حالات سے بہت جلد باہر نکل آئیں گے ۔ اس موقع پر چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی اور چیف انجینئر انجن اوورہال اسحاق رضوی نے بھی خطاب کیا۔
Add Comment